آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں محرم الحرام کے پہلےعشرے کا آغاز

IQNA

آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں محرم الحرام کے پہلےعشرے کا آغاز

5:55 - October 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501653
بین الاقوامی گروپ:سڈنی،برسبین اور پرتھ کی مختلف مساجد اور مراکز میں گذشتہ رات سے عشرہ محرم الحرام کی مجالس کا آغاز ہوچکا ہے جنمیں پیروان اہل بیت بڑی تعداد میں شرکت شرکت کررہے ہیں

آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں محرم الحرام کے پہلےعشرے کا آغاز

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کی آمد کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح آسٹریلیا کے مختلف شہروں جیسے سڈنی، برسبین، پرتھ ، ملبرن اور کینبرا میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس کا آغازہوچکا ہے۔

قابل ذکرہے کہ قم اور پاکستان کے نامور علما ان مجالس عزا سے خطاب کریں گے جبکہ پاکستان و ہندوستان کے معروف نوحہ خوان، نوحہ خوانی اور ذاکر حضرات مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کریں گے۔

محرم الحرام کے عشرہ کے دوران نمازجماعت مغرب وعشاء کا قیام، دعاوں اورزیارت کی تلاوت،خطابات ،عزاداری اورنذرونیاز کی تقسیم بھی پروگراموں میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں محرم الحرام کے پہلےعشرے کا آغاز

نظرات بینندگان
captcha