امریکہ سے جان چھڑالیں توکشمیر سمیت تمام مسائل کا حل نکل آئے گا

IQNA

امریکہ سے جان چھڑالیں توکشمیر سمیت تمام مسائل کا حل نکل آئے گا

12:14 - October 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501658
بین الاقوامی گروپ: امریکہ نے ہمیشہ ظالم کا ساتھ دیاہے اس لئے امریکہ سے کوئی توقع لگانا اپنے آپ کو فریب دینے کے مترادف ہے -
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ میں صوبائی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوربا چوف کی وجہ سے روس ٹوٹا تھا اور اب مودی کی وجہ سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو گا ،۔سراج الحق کا کہنا تھا مغل شہزادوں نے سیاست پر قبضہ کر رکھا ہے ، یہ مغل شہزادے جمہوریت کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ان کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے ۔ بھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرکے اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے ،امریکہ نے ہمیشہ ظالم کا ساتھ دیاہے اس لئے امریکہ سے کوئی توقع لگانا اپنے آپ کو فریب دینے کے مترادف ہے ۔حکمران سچی توبہ کرکے امریکہ سے جان چھڑالیں توکشمیر سمیت تمام مسائل کا حل نکل آئے گا
۔سراج الحق نے مزید کہا کہ عالمی استعمار نے ہمارے ملک کو ایک اصطبل بنا دیا ہے جہاں گھوڑوں کی بڑھ چڑھ کر بولیاں لگتی ہیں اور ان گھوڑوں کی دوڑ صرف عالمی استعمار کے گرو امریکہ کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔ہماری سیاست کا مرکز و محور عام آدمی کو سٹیٹس کو کی پروردہ قوتوں کی غلامی سے نکالنا ہے ،سٹیٹس کو کے بت آئے روز پارٹیاں اور جھنڈے بدلتے ہیں ،امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے آج کراچی اور پشاور جل رہے ہیں، قبائلی علاقے برباد ہو رہے ہیں -

نظرات بینندگان
captcha