
ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق ازبکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرایے خارجہ کے اجلاس میں تنظیم کے چینل قایم کرنے پر غور کیا جایے گا ۔
اجلاس میں چینل کے اخراجات کا تخمینہ اور اور چینل کے لیے مالی تعاون پر بھی گفتگو ہوگی ۔
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سال ۲۰۱۲ کے اجلاس میں اس موضوع پر غور کیا گیا تھا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے لیے چینل کا قیام ضروری ہے ۔
وزرایے خارجہ کے اجلاس میں یوٹیوب کے زریعے اس تنظیم کی سرگرمیوں کو نشر کرنے اور آگاہی کے لیے مختصر فلمیں بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جایے گا ۔
تاشقند میں تنظیم کا اجلاس «تعلیم: راه صلح و تخلیق» کے موضوع پر منعقد کیا جارہا ہے اور افتتاحی تقریب میں صلح وشناخت کے عنوان سے ایک مرکز کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے ۔
اس اجلاس میں فلسطین، شام،لیبیا،مالی ، برما اور مرکزی افریقہ غیر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کی مشکلات اور مسایل پر کا بھی جایزہ لیا جائزہ گا ۔
دو روزہ اجلاس میں، اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلے اور راہ حل کے لیے مباحثے ہوں گے۔