
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق صوبہ نینوا کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نینوا کی جامع مسجد جسکو داعش نے صدارتی محل قرار دیا تھا اس پر عراق کا پرچم نصب کردیا گیا ہے۔
سیکورٹی زرائع کے مطابق انقلابی جوانوں نے جرات کی مثال قایم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گڑھ میں واقع داعش کے ہیڈکوارٹر «مسجد نوری» کے اوپر عراق کا پرچم لہرایا جس سے وہاں کے عوام میں امید اور خوشی کی لہر دوڑ گیی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی مسجد سے دو سال پہلے داعش کے سربراہ «ابوبکر البغدادی» نے اسلامی خلافت کا اعلان کیا تھا اور اس مسجد پر داعش کی کمزور گرفت اس تنظیم کی شکست کی علامت قرار دی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ داعش نے شام اور عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے بعد جون ۲۰۱۴ کو اسی علاقے سے خلافت کا اعلان کیا تھا اور بغدادی نے خود کو «خلیفه مسلمین» قرار دیا تھا ۔