گجرانوالہ میں کارروائی، 3 وہابی’دہشت گرد‘ ہلاک

IQNA

گجرانوالہ میں کارروائی، 3 وہابی’دہشت گرد‘ ہلاک

12:25 - October 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501732
بین الاقوامی گروپ: پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے گجرانوالہ میں کارروائی کے دوران القاعدہ کے 3 ’دہشت گردوں‘ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق محکمے کو اطلاع ملی کہ عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد آروپ تھانے کی حدود میں چھپے ہوئے ہیں اور شہر کے عبادتی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کارروائی کی اور دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کا حکم دیا۔

تاہم دہشت گردوں نے سرینڈر کرنے کے بجائے ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2 کم روشنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل اور 2 پستول بھی برآمد ہوئیں۔

فرار ہونے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha