بین الاقوامی گروپ: پانچویں کلاس کی اسلامیات کتاب میں قرآنی آیت کی غلط چھپائی پر والدین نے شدید غم اور غصے کا اظھار کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوحدة» کے مطابق مصر میں انجمن والدین نے پانچویں کتاب میں غلط آیت کی چھپایی پر شدید غم اور غصے کا اظھار کیا ہے اور اس صفحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جارہی ہے.
پیرینٹس کمیٹی کے مطابق آیت ۲۴ سوره «التکویر» کو غلط ٹائپ کیا گیا ہے اور قرآنی آیت «وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ» کو غلط طور پر «وَمَا هُوَ بِضَنِينٍ» لکھا کیا گیا ہے.

اسکول میں والدین کی انجمن نے اس غلطی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غلطی معمولی نہیں بلکہ خدا کے کلام میں تحریف کرنا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان سے وضاحت طلب کی جائے ۔