دبئی؛ خواتین کا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

IQNA

دبئی؛ خواتین کا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

7:02 - October 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501735
بین الاقوامی گروپ: انٹرنیشنل دبئی ایوارڈ کے مطابق اب تک 70 ممالک خواتین کے قرآنی مقابلے «فاطمه بنت مبارک» میں شرکت پر آمادگی کا اظھار کرچکے ہیں

دبئی؛ خواتین کا بین الاقوامی قرآںی مقابلہ


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق بین الاقوامی قرآنی کمیٹی کے سربراہ ابراهیم محمد بوملحه نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : چھ سے اٹھارہ نومبر تک کے جاری رہنے والے «فاطمه بنت مبارک» قرآنی مقابلے دبئی کچلرل کمپلیکس میں منعقد ہوں گے.

انکا کہنا تھا : ابتدائی مرحلے میں تین مگر فاینل مرحلے میں چھ نامور ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے

جنکا تعلق سعودی عرب، مصر، اردن، امارات، الجزایر اور عراق سے تعلق ہے ۔


دبئی ایوارڈ مقابلوں کے انچارج کا کہنا ہے : حفظ مقابلوں کے ہمراہ «بهترین آواز» کے عنوان سے مقابلہ قرآت بھی منعقد کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

بوملحه کے مطابق حفظ مقابلے روزانہ صبح اور شام کے اوقات میں منعقد کیے جائیں گے ۔

مقابلوں میں بالترتیب ۲۵۰ هزار درهم ، ۲۰۰ هزار درهم امارات اور ۱۵۰ هزار درہم انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔


خواتین کے بین الاقوامی مقابلے سیٹلایٹ چینل «نایل سٹ» ، «عرب سٹ» اور «نور دبئی» چینل سے براہ راست نشر ہوں گے۔

ایران کی نامور حافظہ بچی حنانه خلفی بھی حفظ مقابلوں میں شریک ہوں گی۔

دبئی؛ خواتین کا بین الاقوامی قرآںی مقابلہ


3538832

نظرات بینندگان
captcha