
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «القدس العربی» کے مطابق اہل سنت کے ادارہ اوقاف کے مطابق تا حکم ثانی تمام مساجد کرکوک میں بند رہیں گی۔
ادارہ اوقاف کے ڈایریکٹر «احمد المدرس» کا کہنا ہے : مساجد کو ادارہ اوقاف کے سربراہ «شیخ عبداللطیف الهمیم» کے حکم پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نماز جمعہ بھی ادا نہیں کی جارہی۔
گذشتہ روز مختلف مساجد پر داعش کے مسلح عناصر نے حملہ کیا تھا جو سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا تھا اور اس میں متعدد دہشت گرد مارے گیے تھے۔
مغربی شہر کرکوک میں بجلی گھر پر حملے میں سولہ افراد جان بحق ہوگیے تھے جنمیں چار ایرانی انجینیر بھی شامل ہیں ۔