
ایکنا نیوز- عراقی رہنما سید عمار الحیکم نے اسلامی بیداری کمیٹی کے جنرل سیکریٹری علی اکبر ولایتی کے ہمراہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا : داعش کو موصل میں بدترین شکست سے دوچار کریں گے ۔
انکا کہنا تھا : عراقی فورسز کی پوری کوشش ہے کہ اس آپریشن میں کم سے کم جانی نقصان ہو۔
عمار الحکیم کے مطابق عراق فورس کی تیاری داعش کو حیرت میں ڈال دے گی کیونکہ فوج نے ایسی تیاری اس سے پہلے کبھی نہیں کی ہے۔
قومی الائنس کے سربراہ نے عراق میں اس آپریشن کے حوالے سے وحدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ہم صدر تحریک اور رضاکار فورسز کے مشکور ہیں جو اس آپریشن میں مکمل تعاون کررہے ہیں اور مختلف تحریکوں میں وحدت ایک قابل قدر کاوش ہے جسکی جسقدر تعریف کریں کم ہے
ایرانی رہنما علی اکبر ولایتی نے داعش کے مکمل خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران عراق عوام کے ساتھ ہے اور ہر میدان میں ہر طرح کے تعاون کے لیے مکمل آمادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصل آپریشن کی کامیابی کے لیے سبکو کام کرناچاہیے اور ایران بھی ہرطرح کی مدد کا یقین دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی بیدار کانفرنس تکفیری سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرم ہے کیونکہ دہشت گردی کی اسلام اور کسی مکتب میں کوئی گنجائش نہیں اور داعش کا تو اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔
ولایتی نے کہا کہ تکفیری اسلام سے صرف اسلام کو نقصان پہنچانا مقصد ہے اور اس پر تمام عالم اسلام کے علما متفق ہیں اور سب کی نظر میں اسلام کے رو سے دہشت گردی قابل مذمت ہے۔