
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق قرآنی اسٹالوں کے انچارج امیر الکعبی کا کہنا ہے : کونسل کے تعاون سے اربعین پر آنے والوں کے لیے قرآنی اسٹالیں لگانے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کربلا کے جنوب،مشرق اور شمالی صوبوں سے آنے والے راستوں پر اسٹالز اور چھوٹے کیبین لگائے جارہے ہیں ، ان شہروں میں بصره، ذیقار، میسان، واسط، مثنی، دیوانیه، نجف اشرف، بابل، بغداد، صلاحالدین، ڈیالہ اور کربلا وغیرہ شامل ہیں۔
الکعبی کے مطابق اسٹالوں میں قرآنی مراکز اور مدارس کے اسٹاف کا تعاون حاصل ہوگا ۔
دس دن تک کام کرنے والے قرآنی اسٹالوں میں قرآت کی درستگی، نماز کے احکام اور قرآت، حسن قرآت اور دعاوں کو درست پڑھنے کے طریقے سکھائے جائیں گے۔
قرآنی تعلیمات کی ترویج اور قرآنی مراکز میں ہم آہنگی کے لیے قرآنی کونسل قائم کی گئی ہے۔
قرآنی کونسل کے تعاون اور ہم آہنگی سے آستانہ علوی، عباسی، حسینی، کاظمین، عسکرین اور مسجد کوفہ میں دارالقرآن کے تعاون سے قرآنی پروگرامز بھی منعقد کیے جاتے ہیں ۔