
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «watny۱.com» کے مطابق مصر کے دارالفتوی مرکز نے اٹلی میں مساجد بند کرنے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے یورپ اور مغرب میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی فضاء کو تقویت ملے گی
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی حکومت دیگر ممالک کی طرح مسلمانوں کی مذہبی عبادات اور عقائد کا احترام کرے اور انکی مذہبی آزادی کو پامال نہ کرے۔
مرکز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے مسلمانوں کے دلوں میں نفرت بڑھے گی اور ہم آہنگی کی فضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مرکز کے اعلامیے میں آیا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے لہذا یورپی ممالک ان جیسے اقدامات کو روکنے میں مدد کریں۔
گذشتہ روز اٹلی میں سینکڑوں مسلمانوں نے روم میں مساجد بند کرنے کے خلاف مظاہرہ کا اور کھلی فضا میں نماز جمعہ ادا کیا ۔
مسلمانوں نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھی مذمت کی ۔