
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «masrawy.com» کے مطابق ترکی کی دیانت پارٹی کے تعاون سے ثقافتی یورش کی روک تھام اور قرآنی تعلیمات کو عام کرانے کے حوالے سے انگریزی زبان بولنے والے بچوں کے لیے «ألف باء» قرآنی کتاب شائع کی گئی ہے جو دیگر ممالک کو بھی ارسال کی جارہی ہے
قرآنی کتاب «ألف باء» ترکی اور انگریزی زبان میں اور غیر عرب زبان بچوں کے لیے لکھی گئی ہے
غیر عرب زبان بچوں کے لیے تیار کی گئی کتاب کینیڈا،سویزرلینڈ،جاپان،امریکہ اور برطانیہ کو ارسال کی جاچکی ہے۔
دیانت پارٹی کا کہنا ہے کہ اس کتاب کو روسی اور قزاقی زبان میں شائع کرکے دیگر ممالک کو بھیجنے کا پروگرام زیر غور ہے۔
ترکی کی دیانت پارٹی وزارت اوقاف کے تعاون سے دنیا بھر میں قرآنی نسخے شایع کرکے ترک ثقافتی اثرات پھیلانے کی کوشش کررہی ہے
ترکی کی دیانت پارٹی اس حال میں قرآںی اور ثقافتی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں جب دنیا میں عام طور پر تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ اردوگان شام اور عراق میں دہشت گردوں کی کھلی حمایت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔