آسٹریلیا میں مسلمانوں کے داخلے کے حق میں ووٹ

IQNA

آسٹریلیا میں مسلمانوں کے داخلے کے حق میں ووٹ

7:17 - October 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501782
بین الاقوامی گروپ: سروے میں اکثر لوگوں کی آسٹریلیا میں مسلمان مہاجرین کو پناہ دینے کی حمایت کا اعلان

آسٹریلیا میں مسلمانوں کے داخلے کے حق میں ووٹ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «huffingtonpost» کے مطابق «روی مورگن» تحقیقاتی مرکز کے مطابق ملبرن میں کیے گیے ایک سروے میں اٹھاون فیصد شرکاء نے آسٹریلیا میں مسلم پناہ گزینوں کے حق میں ووٹ ڈالے جو گذشتہ سال کی نسبت سات فیصد اضافہ قرار دیا جاتا ہے۔


گذشتہ مہینے کو سروے میں ۴۹ فیصد لوگوں نے مسلم مہاجرین کی آمد کی مخالفت کی تھی

«ون نیشن» پارٹی کے رہنما پائولین هانسن نے تجویز پیش کی تھی کہ دہشت گردی روکنے کے لیے مسلمانوں کی مہاجرت پر پابندی لگایی جائے جس سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی ایک فضاء بن گئی تھی اور وزیراعظم نے اس حوالے سے کشیدگی پیدا ہونے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں مسلمان چوتھا بڑا مذہبی گروہ شمار ہوتا ہے اور حکام کا کہنا تھا کہ ۲۰۳۰ تک مسلمانوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ جائے گی۔


3540663

نظرات بینندگان
captcha