تکفیری عناصر نے بلوچستان کو میدان جنگ بنا دیاہے :ثروت قادری

IQNA

تکفیری عناصر نے بلوچستان کو میدان جنگ بنا دیاہے :ثروت قادری

14:35 - October 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501786
بین الاقوامی گروپ: سانحہ کوئٹہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے ، سربراہ سنی تحریک پاکستان
تکفیری عناصر نے بلوچستان کو میدان جنگ بنا دیاہے :ثروت قادری
ایکنانیوز- دنیا نیوز کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری، محمدشاہدغوری، شاداب رضا نقشبندی، ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر،زاہدحبیب قادری اورقاری محمد بوٹا جٹ نے پولیس سنٹر کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے ۔طاغوتی قوتوں نے بلوچستان کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے ۔ ہائی الرٹ اور پیشگی حملہ کی اطلاعات کے باوجود دہشت گرد پولیس سنٹر پر حملہ کرنے میں کامیاب رہے جس کے باعث ملک و ملت کوقیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ہے ، ہر سانحہ کے بعد حکمرانوں کے مذمتی بیانات اورافسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاتا جس کے باعث ہر روز نیا سانحہ رونما ہورہا ہے
نظرات بینندگان
captcha