بین الاقوامی گروپ: شہداء کربلاکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں انکی سیرت پر عمل کامیابی کا راز ہے ۔ تقریب سے خطاب
ایکنا نیوز- دنیا نیوز - گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)شہداء کربلاکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ اور کامیابی کا راز ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر شہزاد سعید،صدر ایجوکیشن فورم محمداختر انصاری، ڈائریکٹر آر ٹس کونسل ڈاکٹر حلیم خان نے ایجوکیشن فورم آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام سکول پرنسپلز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔