الجزائر؛ قرآنی نمائش کے لیے شرط مقرر

IQNA

الجزائر؛ قرآنی نمائش کے لیے شرط مقرر

7:14 - October 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501804
بین الاقوامی گروپ: الجزائر میں اکیسویں بین الاقوامی کتب نمائش میں قرآن مجید کے احترام پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کو صرف قرآنی الماریوں میں رکھنے کی اجازت ہوگی

الجزائر؛ قرآنی نمائش کے لیے شرط مقرر


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الشروق کے مطابق الجزایر میں اکیسویں بین الاقوامی کتب نمائش کی انتظامیہ نے نئی شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتابوں کو کسی صورت زمین پر رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور بالخصوص قرآن مجید کو مخصوص شیلفوں کے سوا کسی نامناسب جگہے پر رکھنے کی ممانعت ہوگی۔


بین الاقوامی کتب نمائش کے انچارج حمید مسعودی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : تمام کتابوں کو زمین پر رکھنے کی ممانعت ہوگی اور قرآن مجید کو نامناسب جگہ پر رکھنے کی صورت میں نمائش سے ناشر کو نمائش سے باہر کیا جائے گا ۔


مسعودی نے مزید کہا : اس سال بھی نمائش میں ۱۳۱ کتابوں کو رکھنے کے لیے نامناسب قرار دیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں کم تر ہے

قابل ذکر ہے کہ اکیسویں بین الاقوامی کتب نمائش ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی ۔

3541602

نظرات بینندگان
captcha