
ایکنا نیوز- روزنامه «Daily Sabah» نے «محمد رسولالله(ص)» فلم کو اسلام کی آمد، تاریخ اور آنحضرت کی زندگی کے حوالے سے ایک شاہکار فلم قرار دیا ہے
اخبار کے مطابق «محمد رسولالله(ص)» فلم جو چالیس لاکھ ڈالر کی لاگت سے بنی ہے آنحضرت کی زندگی اور صدر اسلام کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔
ڈیلی صباح کے مطابق فلم میں آنحضرت کے بچپن کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں آپ کی مہربانی، محبت و رحمت کے جلوے نمایاں نظر آتے ہیں۔
اخبار کے مطابق معروف انڈین موسیقار «اے آر رحمان» اس فلم میں میوزک کمپوزر کے حوالے سے کردار ادا کررہا ہے جبکہ اٹالین فلم مووی میکر اور آسکر ایوارڑ یافتہ کیمرہ مین «ویٹوریو اسٹورارو» کی کارکردگی اس فلم میں واضح نظر آتی ہے۔
ڈیلی صباح کے مطابق فلم میں بھاری اخراجات، اہم فن کاروں کی کارکردگی اور مجیدی کی سات سال کی کوششوں کا بہترین ثمر ہے اور اس کو ایک شاہکار اور قابل تعریف فلم کا بہترین نمونہ قرار دیا جاسکتا ہے۔