
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے الفجر کے مطابق آٹزم بیماری میں مبتلا قاری احمد علاءالدین عبدالحمید حبسه نے سانس کی تکلیف کے باوجود سورہ اسراء کی تلاوت سے مصری ججز کو حیرت میں ڈال دیا.
رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت کھیل کے تعاون سے منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے میں حبسہ نے نامور قرآء کے طرز پر خوبصورت انداز میں تلاوت سے ججز کو انگشت بدنداں کردیا.
مقابلے میں تواشیح کا پروگرام بھی شامل تھا جسمیں «الغربیه» صوبے کی اسپورٹس ڈایریکٹر محمد اسماعیل کی خصوصی کوششیں شامل تھیں ۔