ایکنا نیوز- واشنگٹن(دنیا نیوز) امریکی ریاست میسی سپی میں سیاہ فام عیسائیوں کے گرجا گھر کو نذرآتش کردیا گیا۔
ایف بی آئی نے واقعہ کی تحقیقات فوری شروع کردی ہے ، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم افراد نے گرجا گھر کو آگ لگانے کے بعد اس کی دیواروں پر امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نعرے بھی لکھ دیئے تھے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا