
ایکنا نیوز-روزنامہ قدرت کے مطابق لاہور کے علاقےغازی آباد کی رہائشی بی اے کی طالبہ جویریہ نے انتیس دنوں میں قران پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
مسلمانوں میں قران پاک حفظ کرنے کو باعث اعزاز اور قابل فخر سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں غازی آبادکےچھوٹے سے محلے میں رہنے والی انیس سالہ جویریہ نےانتیس دن کے قلیل عرصہ میں قران پاک حفظ کر کےاپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔جویریہ حفظ قرآن کو اپنے لئے ایک سعادت سمجھتی ہیں ۔
آج مہنگائی کے اس مشکل دور میں جویریہ کےوالد عبداللہ پاپڑ فروخت کر کے رزق حلال سے اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں۔ جویریہ کی والدہ صفیہ اپنی بیٹی کے حفظ قرآن سے بہت خوش دکھائی دیتی ہے۔ محنت کش گھرانے کی جویریہ کو تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کیلئے اسی لگن اور محنت کی ضرورت ہے۔
انتیس دن میں قران پاک حفظ کرنے والی جویریہ اپنے مستقبل کیلئے پرعزم ہے۔ جویریہ کی خواہش ہے کہ اسے امّ القری مکہ سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔ حکومت کو چاہیے کہ جویریہ کی حوصلہ افزائی کیلئے اسکا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
۔۔