عراق کے شہرسامراء میں کار بم دھماکہ/ کئی زائرین شہید و زخمی

IQNA

عراق کے شہرسامراء میں کار بم دھماکہ/ کئی زائرین شہید و زخمی

12:59 - November 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501856
ابین الاقوامی گروپ: صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں کئی زائرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔
عراق کے شہرسامراء میں کار بم دھماکہ/ کئی زائرین شہید و زخمی
ایکنا نیوز- العالم نیوز نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں کئی زائرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔ صوبہ صلاح الدین کی اعلی کونسل کے رکن خالد حسن نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کئی ایرانی زائرین بھی شامل ہیں اطلاعات کے مطابق دھماکہ کار بم کے ذریعہ  بس ٹرمنل کے قریب کیا گیا  شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔
دھماکے کے فوری بعد علاقے کو سیل کردیا گیا ہے کیونکہ اطلاعات ملی تھیں کہ داعش کی جانب سے بارود بھری کیی گاڑیاں سامرا بھیجی گیی ہیں۔
اس سے پہلے تکریت میں بھی دھماکے میں متعدد عراقی ہلاک اور زخمی ہوگیے تھے۔
نظرات بینندگان
captcha