پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے: مذہبی رہنما

IQNA

پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے: مذہبی رہنما

16:03 - November 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501863
بین الاقوامی گروپ: پاکستان میں سعودی سفارتخانے سے ملکی پالیسیاں بن رہی ہیں، پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے. شیعہ سنی علما کی تاکید
پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے: مذہبی رہنما

ایکنا نیوز- شفقنا- مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں فیصل رضا عابدی کے بھائی مصطفی عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا, جواد الحسن کاظمی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی, علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کوئی تفرقہ نہیں، مٹھی بھر تکفیری دہشتگرد ملک کا امن خراب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایام عزاء سے اب تک جن عزاداروں کو قتل کیا گیا ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے. رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندھ نہیں ہوا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سفارتخانے سے ملکی پالیسیاں بن رہی ہیں، پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ دنوں سے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی اور سیاسی رہنما گرفتار کئے جا رہے ہیں جن کی تعداد 20 سے زائد بتائی گئی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha