
ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کارکنان وحدت اور دیگر مومنین کے قافلے کے ہمراہ 15 صفر المظفر بعد از ظہرین حرم امام علی علیہ السلام نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ کی جانب اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے پیدل سفر کا آغاز کریں گے اور روز اربعین حرم مطہر سید الشہداء امام حسین علیہ السلام میں پاکستانی زائرین کے ہمراہ حاضری دیں گے۔
اس سال چہلم کے اگلے دن بین الحرمین میں نماز مغرب کے دوگھنٹے بعد پہلی بار اردو زبان زائرین کا عظیم اجتماع بھی منعقد ہوگا جسمیں تمام معروف نوحہ خوانوں کی شرکت متوقع ہے۔
