معروف جرمن فٹبالرکی کامیابی کا راز قرآن مجید

IQNA

معروف جرمن فٹبالرکی کامیابی کا راز قرآن مجید

7:22 - November 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501897
بین الاقوامی گروپ: آرسنل فٹبال ٹیم کے جرمن مسلمان کھلاڑی شکودران مصطفی تلاوت قرآن اور نماز کو اپنی کامیابی میں اہم عامل قرار دیتے ہیں

معروف فٹبالرکی کامیابی کا راز قرآن مجید + تصویر


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «JOE» کے مطابق اکثر کھلاڑی مذہب پر عمل اور عقیدے کو کامیابی میں اہم قرار دیتے ہیں ان ہی میں جرمن مسلمان کھلاڑی شکودران مصطفی بھی شامل ہے

البانوی نژاد جرمن مسلمان کھلاڑی اس وقت آرسنل فٹبال کلب میں کھیل رہا ہے

شکوران مصطفی کا کہنا ہے : میں سترہ سال کا تھا جب ایورٹن فٹبال کلب میں مجھے سلیکٹ کیا گیا اور مجھے سب جرمن سمجھتے تھے۔


انکا کہنا تھا : ایک دن ایک دوست کھلاڑی نے مجھ سے مجھے تم کیسے جرمن ہو کہ شراب نہیں پیتے ؟ میں نے کہا کہ میں مسلمان ہو ، کہا کیوں مسلمان ہو ، میں نے کہا کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا ہوں۔

مصطفی کا کہنا ہے کہ میں گھر آکر سوچ میں پڑگیا کہ واقعا میں کیوں مسلمان ہوں ؟ کیوں شراب نہیں پیتا اور سور کا گوشت نہیں کھاتا ؟ میں کافی دیر تک سوچتا رہا ۔


انکا کہنا ہے کہ میں نے گھر جاکر قرآن کا مطالعہ کرنا شروع کیا کہ کیوں میں ایسے کام کررہاہوں اور پھر مجھے دلچسپ جوابات ملے۔

چوبیس سالہ فٹبالر کا کہنا ہے کہ فٹبال کا گیم بھی مذہب کی طرح ہے کہ اگر آپ یقین اور عقیدے کے ساتھ نہیں کھیلتے تو آپ اچھا کھیل پیش نہیں کرسکتے ۔


3545336

نظرات بینندگان
captcha