عراق؛ نجف اشرف میں زائرین کے لیے جدید زائر سرا کا افتتاح

IQNA

عراق؛ نجف اشرف میں زائرین کے لیے جدید زائر سرا کا افتتاح

6:51 - November 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501908
بین الاقوامی گروپ: جدید زائر سرا میں بیکوقت پچیس ہزار زائرین قیام کرسکتے ہیں افتتاحی تقریب میں عراقی حکام کے علاوہ ایرانی نمایندے بھی شریک

عراق؛ نجف اشرف میں زائرین کے لیے جدید زائر سرا کا افتتاح

ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق اربعین میں زائرین کی رش اور بڑھتی تعداد کے پیش نظر اس زایر سرا کو تعمیر کیا گیا ہے ۔

افتتاحی تقریب میں آیت اللہ خامنہ کے نمایندے ، حرم رضوی کے حکام اور اہم عراقی شخصیات شریک تھیں

آستانہ علوی کے متولی سیدنزار حبل المتین نے اس موقع پرکہا : مخیر افراد اور آستانہ قدس رضوی کے تعاون سے اس زائر سرا کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بڑی عمارت کو صرف تیس دن کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔

اربعین انتظامی کمیٹی کے رکن احمد الموسوی نے کہا : آستانہ قدس اور مشہد میڑوپولیٹن کے تعاون سے بارہ ہزار مربع میٹر پر مشتمل اس زایر سرا میں تمام امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اس میں پچیس ہزار زائرین بیک وقت قیام کرسکتے ہیں جسمیں گرمی اور سردی کے حوالے سے تمام سہولیات موجود ہیں

قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں موجود شرکاء نے اس زائرسرا کی تعمیر کے حوالے سے کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا جبکے مہمانوں کو تبرکات بھی پیش کیے گیے ۔

3545425

عراق؛ نجف اشرف میں زائرین کے لیے جدید زائر سرا کا افتتاح

عراق؛ نجف اشرف میں زائرین کے لیے جدید زائر سرا کا افتتاح

عراق؛ نجف اشرف میں زائرین کے لیے جدید زائر سرا کا افتتاح

نظرات بینندگان
captcha