
ایکنا نیوز- وزارت ثقافت کے شعبہ قرآن و عترت کے سیکریٹری محمد رضا پور معین نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : قرآنی محفل توحید ایرانی تعلیمی کمپلیکس میں منعقد کی گئی جسمیں ہزاروں ایرانی طلبا و طالبات شریک تھیں۔
پورمعین نے کہا کہ اس قرآنی محفل میں ایرانی حافظہ حنانہ کی بھرپور پذیرائی کی گئی جبکہ اس حوالے سے گذشتہ رات بھی ایرانی شہریوں کی شرکت کے ساتھ قرآنی محفل منعقد ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ دبیی میں خواتین کا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ بعنوان «شیخه فاطمه بنت مبارک» جمعے تک جاری رہے گا جسمیں ایرانی نمائندے حنانہ حلفی کے علاوہ ستّر ممالک کی طالبات شرکت کررہی ہیں.

