نجف - کربلا کے راستے میں قرآنی محفل

IQNA

نجف - کربلا کے راستے میں قرآنی محفل

7:55 - November 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3501914
بین الاقوامی گروپ: عراقی رضا کار فورسز کے قرآنی شعبے کے تعاون سے نجف – کربلا کے راستے میں قرآنی محفل منعقد کی گئی۔

نجف - کربلا کے راستے میں قرآنی محفل


ایکنا نیوز- پیدل روی کے راستے پر قرآنی محفل راستے میں نصب ایک خمیے کے اندر منعقد کی گئی جسمیں عراقی کے ہمراہ ایرانی قرآنی گروپ الغدیر اور پاکستانی قرآء بھی شریک ہیں

اس قرانی محفل کا آغاز ایرانی نامور قاری «یوسف صادقی» کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد عراقی رضا کار فورس کے رکن «شیخ محمد النجار» نے قرآنی محفل سے خطاب میں «امام حسین(ع) اور انکے اصحاب باوفا کی قربانی اور دین کی راہ میں کوششوں پر روشنی ڈالی ۔


اس محفل میں ایرانی قاری «محمد کرمانی» نے بھی تلاوت کا شرف حاصل کیا جسکے بعد «الغدیر» نے اربعین کے حوالے سے قرآنی تواشیح پیش کیا ۔

قرآنی محفل کے اختتام پر الغدیر گروپ کے سربراہ «محمد دهدشتی»، اور عراق رضا کار فورس کے قاری «علی المریانی» نے تلاوت کا شرف حاصل کیا اور اختتام پر دعائے امام زمانہ(عج) پڑھی گیی۔


قابل ذکر ہے کہ عراقی رضا کار فورس کے قرآنی شعبے کے تعاون سے پیدل روی کے راستوں پر متعدد جگہوں پر قرآنی خمیے نصبے کیے گیے ہیں جہاں زائرین قیام کے ساتھ قرآنی محافل سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔


3545928

نظرات بینندگان
captcha