
ایکنا نیوز- ہمبرگ اسلامی مرکز کی ویب سائٹ کے مطابق ماہ صفر کے اختتام اور اربعین حسینی ،
رحلت پیغمبر اکرم(ص) ، شهادت امام حسن مجتبی(ع) اور شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔
عزاداری کی محافل ہفتے سے شروع اور دس تک جاری رہیں گی۔
مجالس سے حجتالاسلام والمسلمین رفیعی خطاب اور حاجی مجید شعبانی نوحہ خوانی کریں گے۔
محافل عزا ہر رات ٹھیک چھ بجے شروع ہوں گی جبکہ نماز باجماعت مغرب و عشا، تلاوت قرآن اور درس احکام بھی پروگرام میں شامل ہے۔
عزاداری کے علاوہ بچوں اور جوانوں کے لیے اسلامی مرکز میں دیگر خصوصی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے۔
عزاداری کی محافل ہررات مرکز کی ویب سایٹ پر برراہ راست ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔