حنانه مصری میڈیا سے: امام خامنه‌ای کے مکتب سے تعلق ہے + تصاویر

IQNA

حنانه مصری میڈیا سے: امام خامنه‌ای کے مکتب سے تعلق ہے + تصاویر

7:55 - November 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501921
بین الاقوامی گروپ: مصر کے نبی اکرم(ص) چینل کی کوششوں سے حنانہ کے بارے میں خصوصی ڈکومنٹری تیار

حنانه مصری میڈیا سے: امام خامنه‌ای کے مکتب سے تعلق ہے + تصاویر

ایکنا نیوز- مصر کے نبی اکرم(ص) چینل نے ایرانی گروپ کے سربراہ محمد رضا پور معین کے تعاون سے ایک گھنٹے پر مبنی ڈکومنٹری تیار کی ہے جسمیں حنانہ کی تلاوت، ترتیل اور حفظ کے متعلق خصوصیات کو فلمایا گیا ہے۔

حنانہ نے اس ڈکومنٹری پروگرام میں ایران میں قرآنی تعلیمات کو عام کرانے کے حوالے سے رهبر معظم انقلاب ایران حضرت آیت‌الله خامنه‌ای(مدظله‌العالی) کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق بھی امام خامنه‌ای کے مکتب سے ہے۔

معین پور نے دبیی قرآنی مقابلوں کے انچارج سے بھی ملاقات کی جسمیں دونوں ممالک میں قرآنی امور کے حوالے سے تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

ایک اور پروگرام میں وزارت ثقافت کے شعبہ قرآن و عترت کے تعاون سے حنانہ کے بارے میں بنائی گیی سی ڈیز مقابلوں کے ججز کو تحفے میں پیش دیے گیے.

حنانه مصری میڈیا سے: امام خامنه‌ای کے مکتب سے تعلق ہے + تصاویر

حنانہ نے دبیی میں ایرانیوں کے کئی ایک قرآنی پروگراموں میں بھی شرکت کی ۔

قابل ذکر ہے کہ دبئی میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «شیخه فاطمه بنت مبارک» جمعے تک جاری رہے گا جسمیں ستّر ممالک سے طالبات شریک ہیں۔

حنانه مصری میڈیا سے: امام خامنه‌ای کے مکتب سے تعلق ہے + تصاویر

3546051

نظرات بینندگان
captcha