
ایکنا نیوز- ہزاروں زایرین کو نشانہ بنانے کا بڑا منصوبہ ناکام ،اربعین حُسینی کیلئے جانے والے زائرین جو ترسوں رات کویٹہ سے ایران روانہ ھوئے تھے کے راستے میں نوشکی کے قریب روڈ کے کنارے میں ایک مشکوک موٹرسائیکل نظر آنے پر قافلہ روکا گیا۔ تلاشی پر موٹر سائیکل میں دس کلو کے لگ بھگ وزنی بم نصب نظر آیا جسے F-C اہلکار نے ناکاره بنا دیا !
گذشتہ چند روز میں اب تک دو سو سے زائد زائرین کی بسیں تفتان بارڈر پہنچ چکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس راستے پر متعدد بار حملوں میں اب تک سینکڑوں زایرین شہید اور زخمی ہوچکے ہیں تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان عناصر کے خلاف مضبوط کاروائی کے بغیر راستے کو محفوظ بنانا ممکن ہوگا ؟
