بھارت نے ذاکر نائیک کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا

IQNA

بھارت نے ذاکر نائیک کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا

14:03 - November 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3501961
بین الاقوامی گروپ: بھارتی حکام نے سلفی اسکالر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامی ریسرچ فاونڈیشن پر پابندی کے بعد اب ان کے ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی ہے۔

ایکنانیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے، بھارتی حکومت نے آئی ار ایف پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے جب کہ تنظیم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر موجود مواد پابندی کے لیے امریکی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ذاکر نائیک کے خلاف انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی حکومت نے بھی اپنے ملک میں تنظیم کے زیر انتظام چلنے ولاے ’پیس ٹی وی‘ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا تھا کہ ڈھاکا میں ایک کیفے پر حملہ کرنے والے ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔

نظرات بینندگان
captcha