ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق برطانوی تنظیم «ٹیل ماما» کی رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۳ سے اب تک سو سے زاید توہین یا حملوں کی رپورٹ درج کی گئی ہیں ۔
اس تنظیم کا کہنا ہے واقعات میں زیادہ تر آگ لگانے اور سور کے گوشت پھینکنے کے واقعات شامل ہیں ۔
مذکورہ تنظیم جو واچ تنظیم میں شمار کیا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ مسلمان نشین علاقوں کی مساجد پر زیادہ حملے ہوئے ہیں جبکے جنوب،مغرب اور مشرقی علاقوں میں بھی اسلامو فوبیا کے واقعات کثرت سے پیش آتے رہتے ہیں۔
ٹیل ماما تنطیم کے ڈائریکٹر «فیاض موقال» کا کہنا ہے : نسل شدت پسند اور متعصب افراد اس حملوں میں ملوث یا ان واقعات کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔