ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی قونصل جنرل نے تمام ٹریول ایجنٹس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ خواجہ سراؤں کو عمرہ کے ویزا جاری نہ کریں۔ سعودی حکومت نے تمام ٹریول ایجنٹوں کو خواجہ سراؤں کے عمرہ ویزہ پراسس کرنے کے لئے پاسپورٹ وصول نہ کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ سعودی سفارتخانے کی جانب سے اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کو باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔