
ایکنا نیوز- روزنامه «عمان» کے مطابق چھبیسواں قومی قرآںی مقابلہ بعنوان «سلطان قابوس» کا فاینل مرحلہ شروع ہوچکا ہے جسمیں ستائیس طلبا اور طالبات شریک ہیں
قرآنی مقابلے مسقط کے شہر بوشر کی جامع مسجد «سلطان قابوس» میں تین دن تک جاری رہیں گے
جبکے کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان سلطان قابوس علمی مرکز کے سیکریٹری «حبیب بن محمد الریامی» کریں گے۔
مقابلوں میں «حفظ کل قرآن بمع قواعد تجوید»، «حفظ ۲۴ پارے بمع قواعد تجوید»، «حفظ ۱۸ پارے بمع قواعد تجوید»، «حفظ ۱۲ پارے بمع قواعد تجوید»، «حفظ ۶ پارے بمع قواعد تجوید » پندرہ سال سے کمر عمر کے لیے جبکہ آٹھ سال سے کم عمر کے لیے دو پاروں کا مقابلہ شامل ہے۔
ججز کمیٹی کے مطابق قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا مقابلوں کا اہم مقصد ہے۔
ججز کے مطابق آخری سالوں میں مقابلوں کا معیار بلند ہوچکا ہے اور قرآء جدید وسایل سے اہم گر سیکھ سکتے ہیں۔
چھبیسواں قومی قرآںی مقابلہ بعنوان «سلطان قابوس» کا پہلا مرحلہ گذشتے مہینے منعقد کیا گیا تھا جسمیں ۲۰۱۲ طلبا و طالبات شریک تھے جنمیں ۲۷ کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔