
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «today.ng» کے مطابق نایجیر صوبے کے گورنر سانی بلو کے مطابق تمام پچیس صوبوں سے بارہ بارہ قرآنی نمایندے شرکت کریں گے۔
سانی بلو نے معاشرے کی پیشرفت کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کے کردار کو اہم
قرار دیا ۔
انکا کہنا تھا: قرآنی مقابلوں کا مقصد اسلامی اور جدید نصاب میں ہم آہنگی پیدا کرانا ہے۔
سانی بلو نے مزید کہا : جدید اور اسلامی تعلیمات میں ہم آہنگی کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی جارہی ہے جو معاشرے کی تربیت اور پیشرفت پر کام کرے گی ۔
نایجیریا میں اکتیسویں سالانہ قرآنی مقابلے ہفتے کے دن تک جاری رہیں گے ۔