
ایکنانیوز- کینیا کی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی علاقوں کے مدارس میں شدت پسندی پھیلانے والے اساتذہ سے سخت انداز میں نمٹا جایے گا
شمالی علاقوں کے اعلی عہدہ دار محمد صالح نے «صلح اور بحران کا حل » کے عنوان سے منعقدہ نشست میں کہا : اس علاقے میں اکثر مدارس غیر رجسٹرڑ ہیں جہاں شدت پسندی کا درس دیا جارہا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اکثر مدارس کے ملک سے بیرون رابطے ہیں اور ان مسایل کا حل ضروری ہے۔
محمد صالح نے مسلمان علما اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں دہشت گرد گروپ الشباب کی کاررواییوں کے حوالے سے حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ اور شدت پسندی روکنے میں کردار ادا کریں ۔