ٹیکساس میں اسلامی ریسٹورنٹ کو دھمکی

IQNA

ٹیکساس میں اسلامی ریسٹورنٹ کو دھمکی

7:44 - December 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3502049
بین الاقوامی گروپ: ہوسٹن میں اسلامی کونسل نے گالوسٹن شہر میں اسلامی ریسٹورنٹ کو دھمکی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

ٹیکساس میں اسلامی ریسٹورنٹ کو دھمکی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے « chron» کے مطابق گالوسٹن شہر میں اسلامی ریسٹورنٹ کے پاکستانی نژاد ڈایریکٹر «اسد خان» کے مطابق ہوٹل کی دیواروں پر سور کا گوشت پھینکنے کے علاوہ انہیں دھمکی آمیز خط بھی ملا ہے جسمیں انہیں امریکہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے

اسد خان بیان کا کہنا ہے: ریسٹورنٹ کے پوسٹ بکس میں خط ڈالا گیا ہے جسمیں لکھا ہے : تمام عرب اور غیر امریکن کو سمجھنا ہوگا کہ اس سے پہلے کہ ہم کارروائی کا آغاز کریں وہ امریکہ چھوڑ دیں اور جہاں سے آئے ہیں وہی ایک جانور کی طرح لوٹ جائیں۔!.»


ہوسٹن میں اسلامی کونسل کے ڈایریکٹر مصطفی کارول کا کہنا ہے : سور کا گوشت پھینکنا اس بات کی علامت ہے کہ ہماری اور انکی نسل میں فرق ہے اور اس نفرت انگیز اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔

اسلامی ریسٹورنٹ کو دھمکی آمیز خط ملنا پہلا واقعہ نہیں ، ڈونالڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے اب تک اس مختصر وقفے میں سو سے زائد ایسے واقعات پیش آچکے ہیں ۔

3551349

نظرات بینندگان
captcha