
ایکنا نیوز- الکفیل نیوز ویب سایٹ کے مطابق امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام عسکرین میں تمام تیاریاں مکمل کی گئیں ہیں اور کل بروز جمعرات یوم شہادت کی مناسبت سے زائرین کی ہر طرح سے خدمت کے لیے تمام ادارے آمادہ ہیں۔
زایرین کی رہائش اور خوراک کے انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گیے ہیں کیونکہ متوقع طور پر لاکھوں زائرین جمعرات کو سامرا میں امام عسکرین کے حرم مطہر میں عزاداری کے لیے پہنچ جائیں گے۔
گذشتہ روز زایرین کو سہولیات اور سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس میں تیاریوں کا جایزہ لیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق حرم اور سامرا کے داخلی راستوں پر بڑی تعداد میں موکب یا خمیے نصب کیے گیے ہیں
اور تمام راستوں پر سیکورٹی کے لیے خصوصی اسکینینگ گیٹ نصب کیے گیے ہیں۔
حرم عسکرین کے مطابق زایرین کی سہولیات کے علاوہ راستوں میں مختلف تبلیغی پروگراموں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
جمعرات کو یوم شہادت امام حسن عسکری(ع) کی حوالے سے شہر کے داخلی راستوں پر حضرت عباس بریگیڈ کو سیکورٹی اقدامات سونپی گیی ہیں ۔
