ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق جرمنی میں 2017 کے عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جرمن چانسلر بھی اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں اور زیادہ سے زیادہ ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اپنے خطاب میں جرمن چانسلر نے رواں برس اگست میں وزیر داخلہ تھامس ڈی مائیزیرے کی جانب سے پیش کی جانے والی برقعہ پر پابندی کی تجویز کی حمایت کا اعلان کیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’جہاں بھی قانونی طور پر ممکن ہو مکمل نقاب اور حجاب پر پابندی ہونی چاہیے‘۔