ترکی نے اسرائیل کیلئے ایسے کام کر دیا کہ فلسطینی مسلمانوں کو بھی پریشان کر دیا

IQNA

ترکی نے اسرائیل کیلئے ایسے کام کر دیا کہ فلسطینی مسلمانوں کو بھی پریشان کر دیا

14:52 - December 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3502073
بین الاقوامی گروپ: صھیونی خوشنودی کے لیے مقامی عدالت نے اسرائیل کے 4 سابق اعلیٰ کمانڈر کے خلاف 2010ءمیں ترکی کے جہاز پر دھاوا بولنے پر درج مقدمہ ختم کر دیا ہے

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق استنبول کی عدالت میں ان کیمرہ سماعت کے بعد متاثرین کے وکیل گولدن سونمیز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چاروں کمانڈرز کیخلاف وارنٹ گرفتاری بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

ہیومینیٹیرین ریلیف فاﺅنڈیشن تنظیم کے ترجمان مصطفی اوزبیک نے مقدمہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس تنظیم نے 2010ءمیں غزہ کا اسرائیلی محاذ توڑنے کے سلسلے میں بولی کا اہتمام کیا تھا۔ اسرائیلی کمانڈروں کی جانب سے ماوی مرمارا جہاز پر دھاوے کے نتیجے میں 10 ترکی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ لیکن اس مقدمے کا خاتمہ جون میں ترکی اور اسرائیل کے باہمی تعلقات بہتر بنانے کے سلسلے میں طے پانے والے معاہدے کا مرکزی ستون ہے۔

نظرات بینندگان
captcha