شامی فوج کا حلب پر قبضہ تقریبا مکمل

IQNA

شامی فوج کا حلب پر قبضہ تقریبا مکمل

8:09 - December 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3502097
بین الاقوامی گروپ:شامی فورسز کا حلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے شامی فوج نے حلب کے مزید تین علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز کا حلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے شامی فوج نے حلب کے مزید تین علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی الشیخ سعید علاقہ میں پیشقدمی جاری ہے۔ 
عینی شاہدین کے مطابق شامی فوج نے شیخ سعید علاقہ پر مکمل قبضہ کرلیا ہے اور وہابی دہشت گرد پسپا ہوکر السکری علاقہ کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ شامی فورسز نے الدعدع اور الفردوس علاقوں کو بھی داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
بعض میڈیا کے مطابق حلب پر فوج کا قبضہ مکمل ہوچکا ہے اور عوام سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں ۔۔
نظرات بینندگان
captcha