یہودی شرپسندوں کی شر انگیزی، مسجد پر دھاوا، بے حرمتی، اذان کے آلات اور لاؤڈ سپیکر توڑ دیئے

IQNA

یہودی شرپسندوں کی شر انگیزی، مسجد پر دھاوا، بے حرمتی، اذان کے آلات اور لاؤڈ سپیکر توڑ دیئے

13:48 - December 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3502099
بین الاقوامی گروپ: قابض اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کے حملوں میں فلسطین کی مساجد اور ان میں موجود اذان کے آلات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر اس کی بیحرمتی کی اور مسجد میں لگے اذان کے آلات اور لاؤڈ سپیکر توڑ دیئے۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم یہودی شرپسندوں نے الخلیل میں دورا کے مقام پر واقع ایک مسجد میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسند کھڑکیوں سے مسجد میں داخل ہوئے۔ مسجد کے اندر داخل ہونے کے بعد لاؤڈ سپیکر، مائک اور لاؤڈ سپیکر توڑنے کیساتھ مربوط کی گئی تاریں کاٹ دیں۔ بعد ازاں یہودی شرپسند کھڑکیوں کے شیشے توڑتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین نے یہودی آباد کاروں کو مسجد کے قریب سے یہودی کالونی کی طرف بھاگتے دیکھا۔
نظرات بینندگان
captcha