شیخ بدرالدین حسون: الازهر وحدت کےلیے آگے بڑھے

IQNA

شیخ بدرالدین حسون: الازهر وحدت کےلیے آگے بڑھے

7:46 - December 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3502124
بین الاقوامی گروپ: تہران میں جاری عالمی اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شامی مفتی نے کہا کہ الازھر اور دیگر اسلامی مراکز اسلام دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر کردار ادا کریں

شیخ بدرالدین حسون:الازهر وحدت کےلیے آگے بڑھے


ایکنا نیوز- شام کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون نے ولادت نبی مکرم اسلام(ص) کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر دہشت گردوں سے حلب کی آزادی انتہائی خوشگوارخبر اور واقعہ ہے جس پر مبارکباد پیش کرونگا ۔

انہوں نے کہ کہ حلب شہر تمام مذاہب اور مسالک کا مشترکہ شہر تھا جسکو دہشت گردوں نے کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔


حسون نے کہا کہ ایک مفتی {قرضاوی } کہتا ہے کہ میں اگر جاسکتا تو حلب جا کرلڑتا ان سے کہونگا کہ تم کسقدر شجاع ہو جبکہ تمھارے پاس ہی فلسطین میں آذان پر پابندی لگائی گئی ہے اور فلسطینی جوان صھیونی دہشت گردوں کے ہاتھوں روزانہ شہید ہورہے ہیں اور تم حلب میں لڑنے کی بات کرتے ہو ؟!


شام کے مفتی نے کہا کہ اس وقت اسلامی ممالک میں کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں بلکہ استعمار کی جنگ اور سازش کام کررہی ہے

انکا کہنا تھا کہ اس وقت لیبیا، الجزایر اور سومالیہ میں کویی مسلکی جنگ نہیں اورعلما کو چاہیے کہ جوانوں کو اس حوالے سے آگاہ کریں۔

شیخ بدرالدین حسون نے ایران کہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ انکا تعاون قابل قدر ہے اور انکی مدد سے شام دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیاب ہورہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسلامی مرکز الازھر کو چاہیے کہ مسلمانوں میں اتحاد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

شامی مفتی نے مزید کہا کہ خدا پر ایمان،توکل اور ایکدوسرے کی مدد سے ہم سب مسلمان جلد قدس شریف میں نماز ادا کریں گے ۔


3554206

نظرات بینندگان
captcha