
ایکنا نیوز- حیدر آباد کے علاقے امانی شاہ کالونی قبرستان کے قریب مسجد و امام بارگاہ باب علی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے خودکش حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے بروقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔
اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر حملہ آور نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے خودکش حملہ آور مارا گیا ۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار کی ہوشیاری نے عوام کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
قابل ذکر ہے کہ شاہ نورانی کے عرس پر خودکش حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگیے تھے ۔