اسرائیل اور وہابی دہشت گردوں کا قریبی گٹھ جوڑ/ اسرائیل کا دہشت گردوں کے علاج کا اعلان

IQNA

اسرائیل اور وہابی دہشت گردوں کا قریبی گٹھ جوڑ/ اسرائیل کا دہشت گردوں کے علاج کا اعلان

13:22 - December 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3502153
بین الاقوامی گروپ:اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کے شہر حلب میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو اپنے ملک میں لا کر علاج کرانے کے لیے تیار ہے ,یہی وجہ ہے کہ وہابی دہشت گرد بیت المقدس کو آزاد کرانے کے بجائے اسلامی ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کے شہر حلب میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو اپنے ملک میں لا کر علاج کرانے کے لیے تیار ہے اسرائيل اور وہابی دہشت گردوں کا قریبی گٹھ جوڑ ہے یہی وجہ ہے کہ وہابی دہشت گرد بیت المقدس کو آزاد کرانے کے بجائے اسلامی ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔اس سے قبل بھی گزشتہ تین سالوں کے دوران شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا  اسرائیل کے ہسپتالوں میں علاج و معالجہ ہوتا رہا ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم حلب میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کے علاج کے لئے تیار ہیں اسرائیل حلب میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو اسرائیل کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کرےگا جیسا کہ ماضی میں بھی ہزاروں دہشت گردوں کا علاج کیا جا چکا ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha