ملبرن؛ کرسمس پر حملے کا منصوبہ ناکام

IQNA

ملبرن؛ کرسمس پر حملے کا منصوبہ ناکام

8:04 - December 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3502164
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا کے وزیراعظم کے مطابق ملبرن میں کرسمس کے موقع پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے

ملبرن؛ کرسمس پر حملے کا منصوبہ ناکام


ایکنا نیوز- ابرہ پریس کے مطابق آسٹریلین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پولیس کی ہوشیاری سے کرسمس پر دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے.


نیوز ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر عوامی اجتماعات کے درمیان دہشت گردی کی سازش کو بروقت ناکام بنایا گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بلا خوف و خطران خطرناک عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے۔


آسٹریلین پولیس کے مطابق منصوبہ بندی کرنے والے سات دہشت گردون کو ملبرن سے گرفتارکیا گیا ہے جنہوں نے کرسمس پر دہشت گردی منصوبے کا اعتراف کرلیا ہے.


رپورٹ کے مطابق ویکٹوریا پولیس افیسر «گراهم آسٹن» نے کہا ہے کہ دہشت گرد میڑو اسٹیشن اور کلیساوں پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے مگر پولیس کی ہوشیاری سے کرسمس کے موقع پر عوام کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

3555900

نظرات بینندگان
captcha