
ایکنا نیوز- ابرہ پریس کے مطابق آسٹریلین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پولیس کی ہوشیاری سے کرسمس پر دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے.
نیوز ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر عوامی اجتماعات کے درمیان دہشت گردی کی سازش کو بروقت ناکام بنایا گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بلا خوف و خطران خطرناک عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے۔
آسٹریلین پولیس کے مطابق منصوبہ بندی کرنے والے سات دہشت گردون کو ملبرن سے گرفتارکیا گیا ہے جنہوں نے کرسمس پر دہشت گردی منصوبے کا اعتراف کرلیا ہے.
رپورٹ کے مطابق ویکٹوریا پولیس افیسر «گراهم آسٹن» نے کہا ہے کہ دہشت گرد میڑو اسٹیشن اور کلیساوں پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے مگر پولیس کی ہوشیاری سے کرسمس کے موقع پر عوام کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔