کنیایی قاری: قرآن مجید سے لگاو کے باعث مطالعہ کا شوق پیدا ہوا

IQNA

کنیایی قاری: قرآن مجید سے لگاو کے باعث مطالعہ کا شوق پیدا ہوا

7:58 - December 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3502169
بین الاقوامی گروپ: قرآن مجید سے لگاو کا اثر ہے کہ میں بہت مطالعہ کرتا ہوں، خدا کا قرآن میں واضح حکم ہے کہ «اقرا» پڑھو اور اس حکم کو میں نے زندگی کا دستور بنایا ہے

کنیایی قاری:قرآن مجید سے لگاو کے باعث مطالعہ کا شوق پیدا ہوا


ایکنا نیوز- کینیا کے چوبیس سالہ طالب علم اور قاری قرآن «سالم محمد سالم» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا :

میری کوشش ہے کہ قرآنی احکامات پر عمل کرتے ہوئے باسعادت اور باشرافت زندگی اختیار کروں۔

انکا کہنا تھا کہ آج کے جوانوں کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ نامحرموں سے ملتے جلتے ہیں اور قرآنی زندگی سے دور مسایل میں غرق ہیں ۔


ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے امیدوار قاری کا کہنا ہے : اسطرح کے مقابلوں میں شرکت سے طلبا کو دیگر ممالک کے ماہرین سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔


محمد سالم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں سے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ایکدوسرے کے نظریات اور خیالات سے آشنائی پیدا ہونے کے علاوہ ان میں آہنگی بڑھ جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کینیا میں سرکاری دین مسیحیت ہے مگر قرآنی مدارس کو کام کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

سالم کا کہنا ہے: میں بچپن سے گھر کے نزدیک قرآنی مدرسة الفیاض جاتا تھا اور وہاں سے قرآنی سیکھنے کا آغاز کیا

اور پھر معروف قراء جیسے شحات انور کی تلاوت سن کر انکے انداز کی تقلید کی کوشش کرتا۔

کینیا کے قاری کا کہنا ہے کہ قرآن سے درس لینے کا بہترین راستہ تفسیر کا مطالعہ ہے ورنہ صرف عربی آیات پڑھ کر معانی سے بے خبری سے کوئی خاص فایدے کی توقع رکھنا فضول ہے ۔

کنیایی قاری:قرآن مجید سے لگاو کے باعث مطالعہ کا شوق پیدا ہوا

3555542

نظرات بینندگان
captcha