
ایکنا نیوز- موریتانیہ نیوز کے مطابق ریڈیو موریتانیہ کے تعاون سے منعقدہ حسن قرآت اور حفظ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں کامیاب قرآء اور حفاظ کرام میں انعامات تقسیم کیے گیے۔
مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر قاری «خطری مختار شیخ علی» کو ایک جلد قرآن مجید اور تین ملین «اوگویا»(موریتانیہ کرنسی) پیش کیا گیا جبکہ «اجیه ولد بابه» کو ایک قرآن مجید اور دوملین اوگویا انعام دیا گیا۔
مقابلوں میں شریک حافظہ رقیه بنت محمد اور بلقیس بنت عبدالله کو مشترکہ طور پر سوم پوزیشن کی حقدار قرار دیا گیا اور انہیں ایک ایک قرآن مجید اور ایک ملین اوگویا دیا گیا۔


