رحیم یار خان میں مسجد کے قریب خود کش حملہ

IQNA

رحیم یار خان میں مسجد کے قریب خود کش حملہ

14:06 - December 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3502203
بین الاقوامی گروپ:شفیع ٹاؤن میں مسجد کے قریب مبینہ خود کش حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے شفیع ٹاؤن میں مسجد کے قریب خود کش حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ کے لئے جمع تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ایک مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کے لئے اس کے قریب گئے تو اس نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں مشکوک شخص ہلاک ہو گیا تاہم اس نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا ہدف انچارج سی ٹی ڈی چوہدری اشرف تھے۔

نظرات بینندگان
captcha